عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر۔۔۔۔

 عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : لاہوریوں کے لئے اچھی خبر، اڑھائی سال بعد لاہوری عمرے کی سعادت کے لئے براہ راست سعودیہ جا سکیں گئے،، سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ عمرہ زائرین براہ راست فلائٹ پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہونگے، سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزہ کے حصول کے لئے حکومت سے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔