ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ

ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) ریلوے حکام مالی سال 21-2020 کے پہلے 5 ماہ کا اپنا ہی ہدف پورا کرنے میں ناکام، محکمہ ریلوے کو پہلے پانچ ماہ میں 11ارب 37کروڑ 6لاکھ 54ہزار روپے ہدف سے کم آمدن رہی، آمدن میں کمی سے ریلوے ریونیو خسارہ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
 
 
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہفتہ وار اجلاسوں کا کوئی فائدہ نہ ہوا، ریلوے حکام اپنا دیا ہوا ہی آمدنی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے، ہدف میں کمی سے ریونیو خسارے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، محکمہ ریلوے کو پہلے پانچ ماہ میں 11ارب 37کروڑ 6لاکھ 54ہزار روپے ہدف سے کم آمدن ہوئی، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق ریلوے کو 5 ماہ میں 29ارب 19کروڑ 80لاکھ 28ہزار روپے کا ہدف دیا گیا تھا.

اس دوران ریلوے کو صرف 17ارب 82کروڑ 74لاکھ 25ہزار روپے آمدنی حاصل ہوئی، ریلوے کو آمدنی مسافر، فریٹ، پراپرٹی اینڈ لینڈ، سنڈری اور متفرق کوچز کی مد میں حاصل ہوئی، مسافر ٹرین ٹکٹوں کے ہدف سے 8ارب 74کروڑ 71لاکھ 45ہزار کم آمدنی حاصل ہوئی، گڈز ٹرینوں کے ہدف سے 1ارب 96کروڑ 57لاکھ 53ہزار کم آمدنی حاصل ہوئی، پانچ ماہ کے اہداف کی نسبت ریلوے کو 38 فیصد کم آمدنی حاصل ہوئی، جس کے باعث ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer