سندھی ثقافتی ڈے کے حوالے سے تقریب

سندھی ثقافتی ڈے کے حوالے سے تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) سندھ گریجوایٹ ایسوسی ایشن لاہور اور سندھ ثقافت ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھی ثقافتی ڈے کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سندھی ثقافت کی عکاسی کرتی شاندار پرفارمنسز پیش کی گئیں۔

الحمرا آرٹس کونسل میں سندھی ثقافتی ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ گریجوایٹ ایسوسی ایشن لاہور اور سندھ ثقافت ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سیکرٹری کلچر سندھ اکبر لغاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پر سندھ کی ثقافت پر شاندار پرفارمنسز پیش کی گئیں جن کو حاظرین نے خوب سراہا۔

تقریب میں عبدالسطار میمن، ارشاد احمد سومرو، انور چانڈیو، حفیظ چنا، انور علی چانڈیو اور اخلاق احمد شیخ بطور منتظمین شریک ہوئے۔ تقریب میں سندھ کے معروف گلوکار ریشمی پروین اور برکت علی نے نغمے پیش کئے۔