ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیشن اور نت نئے سٹائل کا عروسی میلہ شروع

فیشن اور نت نئے سٹائل کا عروسی میلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لاہوریوں کے لیے خوشخبری، فلیٹیز ہوٹل میں ’’ ہم برائیڈل کاٹیور ویک‘‘ کا آغاز ہوگیا، نامور فنکاروں اور ماڈلز کی عروسی ملبوسات میں واک نے جہاں سماں باندھا وہیں غیر ملکی ریسلرز نے بھی اپنے انداز دکھا کر داد سمیٹی۔

فیشن کے رنگوں میں سجے برائیڈل کاٹیور ویک کا تین روزہ میلہ فلیٹیز ہوٹل میں سج گیا، معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد، عمران راجپوت، عائشہ عمران، ریما احسن اور تبسم مغل نے پہلے سیشن میں اپنی نئی کولیکشن متعارف کروائیں۔

اس موقع پر معروف اداکارہ ماورا حسین، سنبل اقبال، منشاء پاشا، قاسم یار ٹوانہ، احسن خان، کرکٹر محمد عامر اور بلال عباس جب ریمپ پر آئے تو حاضرین نے بھرپور استقبال کیا۔

برائیڈل ویک میں غیر ملکی ریسلرز کی آمد نے بھی خوب سماں باندھا، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے فیشن شوز معیاری پلیٹ فارم ہیں۔ ہم برائیڈل کاٹیور فیشن ویک جہاں شادی سیزن کے لیے موزوں ہیں وہیں نئے ڈیزائنرز کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔