ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہواہے، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جب کہ 9 اشیاء سستی اور  22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پیاز 10.1 اور مرغی 9.19 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ دال چنا 2.4 فیصد، گھی اور آٹا سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، ایل پی جی، چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer