ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعۃ المبارک پر لاہور ہائی الرٹ، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ مزید سخت

بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری

جمعۃ المبارک پر لاہور ہائی الرٹ، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ مزید سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:جمعۃ المبارک کے پیش نظر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز شہر بھر میں ہائی سکیورٹی الرٹ برقرار رہے گا۔ ان کے مطابق بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 5 لاکھ 89 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔ کارروائیوں کے دوران بغیر ضروری دستاویزات سفر کرنے پر 7 ہزار 148 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق 130 موٹر سائیکلوں کو "اپلائیڈ فار" نمبر پلیٹس استعمال کرنے جبکہ 349 موٹر سائیکلوں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر تحویل میں لیا گیا۔

 اس کے علاوہ 237 موٹر سائیکلوں کو انسدادی کارروائی کے تحت متعلقہ تھانوں میں بند کروا دیا گیا۔