ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موسم خوشگوار، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

لاہور میں موسم خوشگوار، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  فاران یامین :شہر کا موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا,محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔