مبشر حسین :کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار بس نے 17 سالہ لڑکی کو کچل دیا.
پولیس کے مطابق اوورٹیکنگ کے دوران بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس پر والدین کے ہمراہ سوار 17 سالہ سویرا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس نے بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔