ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک ٹریفک حادثات، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

خوفناک ٹریفک حادثات، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سندر، شاہکام چوک میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے 2 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

 سندر کے علاقے میں اوورسپیڈنگ کرتے تیز رفتار کار نے ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 افراد حادثے زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

 عینی شاہدین کے مطابق دو کاریں شاہکام فلائی اوور سے بحریہ ٹاؤن کیطرف ریس لگاتی جارہی تھی ۔ ہنڈا سٹی کار نے پہلے فلائی اوور سے اترتے وقت موٹرسائیکل کو ہٹ کیا، موٹرسائیکل سوار کو کچلنے کے بعد سڑک کنارے موجود ریڑھی بانوں پر چڑھ گئی۔ 4 ریڑھی بان حادثے کے وقت فٹ پاتھ کے قریب موجود تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ میں 25 سالہ غلام اور 24 سالہ رمضان جاں بحق ہوگئے، جبکہ 28 سالہ امیر ، 24 سالہ شاہد  شدید زخمی ہوئے۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ  کر کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا.   

دوسری جانب مانگا منڈی کی حدود میں ٹرالر کے ڈرائیور نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میانوالی کا رہائشی شہزاد ٹرالر ڈرائیور تھا، وہ ٹرالر لے کر لاہور آرہا تھا اس دوران دوسرے ٹرالر والے سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ جس کے بعد شہزاد خان ٹرالر سے نیچے اترا اور دوسرے ٹرالر نے جان بوجھ کر اسے نیچے کچل دیا۔ حادثے میں شہزاد خان موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ ٹرالر ڈرائیور کچل کر موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم ٹرالر ڈرائیور  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ 

پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا ۔