سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا
اقتصادی کمیٹی اجلاس میں توانائی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت 28 منصوبے منظور ہوئے ، اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی
اسحاق ڈار نے کہا پائیدار معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اداروں کو مضبوط اور معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے اجلاس میں زیر بحث منصوبوں میں ماحولیات، انتظامی اصلاحات اور عوامی فلاح شامل ہیں