ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری

قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو  لیگز کیلئے این او سی جاری کردیئے۔ 

 قومی کرکٹرز کو اگست کے مہینے میں این او سی جاری کرنے کی پی سی بی نے فہرست جاری کر دی۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق عماد وسیم اور محمد عامر کو دی ہنڈرڈ کے لئے این او سی جاری کیا گیا۔ شرجیل خان کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا کے لیےجبکہ نسیم شاہ محمد عامر ،افتخار احمد کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا۔