سٹی42: اسرائیل کی حکومت کے تمام غزہ پر زمینی قبضہ کرنے کے منصوبہ کے اعلان کے بعد آئی ڈی ایف نے غزہ میں نئے آپریشن کئے ہیں۔ ان آپریشنز میں زمینی فوج کی موجودگی والے علاقوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور وسطی غزہ میں کئی جگہوں پر ہوائی حملے کئے گئے ہیں۔
نیوز آؤٹ لیٹ وائی نیٹ نے جمعرات کو بتایا کہ آئی ڈی ایف نے زیتون میں زمینی کارروائیوں کو وسعت دی اور وسطی غزہ میں تازہ فضائی حملے کیے، دیر البلاح میں مقامات کو نشانہ بنایا
جمعرات کو صبح سویرے، IDF کے عربی زبان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل Avichay Adraee نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوج کی زمینی کارروائیوں کی منصوبہ بندی سے پہلے، زیتون Zeitoun محلے کے رہائشیوں سے نکل جانے کے لئے کہا تھا۔ آئی ڈی ایف پہلے ہی زیتون میں کم از کم دو بار آپریشن کر چکا ہے، اس علاقے کو کلیئر کر چکا ہے، لیکن اسرائیلی فورسز کے واپس جانے کے بعد فوج کے بقول دہشتگرد یہاں واپس آ گئے۔
اسی وقت، غزہ سے بدھ کی صبح موصول ہونے والی اطلاعات میں پٹی کے وسطی حصے میں واقع دیر البلاح میں ایک مقام کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فضائی حملہ بھی نوٹ کیا گیا۔