سٹی 42 : پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب سکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے ۔
پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی تھیں، تاہم موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی ۔
قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات کا کہنا تھا کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔