سٹی42: پشاور ہائیکورٹ نے 9 مئی 2023 کو ریاستی اداروں پر حملوں کے کیس میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کی لیڈر زرتاج گل کی ضمانت کی درخواست منطور کرتے ہوئے ان کی 11 اگست تک ضمانت لے لی۔
پشاورہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہاگیا ہےکہ زرتاج گل کو 11 اگسست تک گرفتارنہ کیا جائے۔ درخواست گزار کو انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے دس سال قید کی سزا سنائی تھی، وہ اب تک گرفتار نہیں ہوئی تھیں، آج وہ عبوری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔ زرتاج گل کے وکیل نے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ زرتاج گل انسداد دہشتگردی عدالت کی سنائی ہوئی سزا کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہے۔وکیل کا مؤقف تھا کہ اے ٹی سی عدالت نے درخواست گزارکی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے حکم نامےمیں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےحفاظتی ضمانت پر اعتراض کیا،تاہم آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنےدفاع کا حق حاصل ہےدرخواست گزار نےعدالت کےسامنے سرنڈر کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔
حکم نامہ میں کہاگیا کہ درخواست گزار کو 31 جولائی اے ٹی سی فیصلےمیں گیارہ اگست تک گرفتارنہ کیا جائے,درخواست گزار کوایک لاکھ دو نفری کے ضمانت مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔
