ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔

حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چین میں پیش کیے جانے والے منصوبوں میں ٹیکسٹائل، ایگریکلچر اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فارما، آئرن اسٹیل، کیمیکلز اور پاور اسٹوریج میں سرمایہ کاری کی پیشکش متوقع ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر صوبوں سے منصوبے طلب کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس، پاکستان اور چین کے کاروباری تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگا۔  اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز براہ راست وزیراعظم کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والی یہ پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس ہو گی۔