راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا , ہڈیارہ ڈرین کو صنعتی،زہریلے کچرے سے پاک کرنے کا انقلابی منصوبہ بنا کر متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اہداف سونپ دیے گئے.
ہڈیارہ ڈرین کو صنعتی،زہریلے کچرے سے پاک کرنے کا انقلابی منصوبہ تیار کر لیا ہے،50سےزائد صنعتی یونٹس کا کچرا ہڈیارہ ڈرین میں جانے سے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ،فیصل آباد کی آبادیوں سے صنعتیں ،کارخانے انڈسٹریل سٹیٹ منتقل کرنے کاحکم دے دیا،سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے کی فیکٹریاں بھی فوری مختص علاقے میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد کے متعلقہ حکام کو خطوط ارسال کر دیئے گئے،سیکرٹری صنعت پنجاب ، ڈی جی ایل ڈی اے کو خطوط ارسال کر دئیے گے،پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو کو خط ارسال کئے گئے۔
ہڈیارہ ڈرین میں زہریلا کچرا پھینکنے سے انسانی صحت ،آبی حیات کو خطرات لاحق ہو سکتا ہے،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں10 ایکڑ پر مشترکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
خط متن کے مطابق پاکستان میں ہڈیارا ڈرین کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد صنعتیں ہیں،ہڈیارہ ڈرین کا پانی زرعی مقاصد ،سبزیاں اُگانے کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے،صنعتی کچرے سے پیدا ہونے والی دھاتیں انسانی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔