سٹی42: انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن اِنچیف عبدالرزاق ببر انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے تاجر برادری کے حقوق کے لیے سرگرم عمل تھے اور شہر کی کاروباری حلقوں میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عصر شام 5 بجے مسجد ریواز گارڈن، ان کی رہائشگاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہل علاقہ سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے عبدالرزاق ببر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات تاجر برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔