سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 9مئی کیس میں سزا کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اور قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فرازکی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے زرتاج گل اور شبلی فراز کو متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرنےکی ہدایت کردی۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک زرتاج گل کو گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ دو نفری کے ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو قید کی سزا سنائی تھی۔