ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ اسکولز مالکان کا پانچویں،آٹھویں بورڈ کے امتحانات آپشنل رکھنے کا مطالبہ

 پرائیویٹ اسکولز مالکان کا پانچویں،آٹھویں بورڈ کے امتحانات آپشنل رکھنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پرائیویٹ اسکولز مالکان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو لازمی قرار دینے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے "طلبہ کا وقت ضائع کرنے کے مترادف" قرار دیا ہے۔

اجلاس کی صدارت قاضی نعیم انجم نے کی، جن کا کہنا تھا کہ پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات لازمی کرنے کے بجائے انہیں پرائیویٹ اسکولز کے لیے آپشنل رکھا جائے، کیونکہ اس سے نہ صرف تدریسی نظام متاثر ہوگا بلکہ نویں جماعت کی پری کلاسز کے آغاز میں بھی تاخیر ہوگی۔
اجلاس میں معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر نمایاں شرکاء میں رانا فیاض احمد، جاوید نور تامبرا، ڈاکٹر شعیب، مہر محمد عاشق، سعید الحسن، غلام فرید ضیغم، احمد نوید الحسن، شیخ محمد اکرم، رومیل شاہیر چوہدری شامل تھے۔

اس موقع پر گوجرانوالہ بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے غلام فرید ضیغم کے اعزاز میں خصوصی نشست بھی رکھی گئی۔