ایس او پیز فالو نہ کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی شروع

ایس او پیز فالو نہ کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : سکیورٹی گارڈز کو قوانین کے مطابق سہولتیں نہ دینے والی سکیورٹی ایجنسیوں کی شامت آگئی ،محکمہ داخلہ نے ایس او پیز فالو نہ کرنیوالی سکیورٹی ایجنسیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی.
 محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبے کی تیس مختلف سکیورٹی کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے۔ سکیورٹی کمپنیاں گارڈ کو کم تنخواہ ادا کر رہی تھیں۔ جی بی سکیورٹی کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیاگیا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے تمام سکیورٹی ایجنسیوں سے تنخواہ کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔