بجلی صارفین کیلئے بری خبر ,فی یونٹ قیمت59روپےہوگئی

بجلی صارفین کیلئے بری خبر ,فی یونٹ قیمت59روپےہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،گھریلوصارفین کواوسطً فی یونٹ قیمت59روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

بنیادی ٹیرف اورٹیکسزکوشامل کرکےفی یونٹ قیمت59روپےتک جاپہنچی،حکومت نےچندروزقبل بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7روپےفی یونٹ کااضافہ کیاتھا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا۔

 کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا گیا،جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر رقوم شامل کرنے سے قیمت میں مزید اضافہ ہوا ، بجلی کے صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع کر دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer