ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبشر کھوکھر کے قتل کا معاملہ؛ تحقیقات میں نیا موڑ

مبشر کھوکھر کے قتل کا معاملہ؛ تحقیقات میں نیا موڑ
کیپشن: Mubashar Khoka
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)ڈیفنس کے علاقے میں صوبائی وزیر کے بھائی کے قتل کا معاملہ،پولیس نے زیر حراست ملزم کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ناظم سے مزید تحقیقات سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں ہی ہوں گی، پولیس کو ملزم ناظم کے اعترافی بیان پر شکوک وشبہات ہیں،ملزم ناظم مںشتر کھوکھر کے گاؤں ک ہی رہائشی تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا تھا کے ملزم نے اپنے چچا اور بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مبشر کھوکھر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا،پستول سے چلنے والی گولی مبشر کے سر پر لگی جو اسکی موت وجہ بنی،ولیس نے تاحال ملزم کی گرفتاری نہیں ڈالی۔

واضح رہے کہ نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں گزشتہ روز فائرنگ سے نامزد وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہو گئے تھے،ے، مبشر کھوکھر سر میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے، فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری عزیز کا کہناتھا کہ ملزم ناظم کی فائرنگ سےمبشر کھوکھو جاں بحق ہوئے، گرفتار ملزم کا تعلق ملتان روڈ چوک ماناوالہ سے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسدکھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کی گئی تھی،فائرنگ سے شدید زخمی اسدکھوکھر کے بھائی مبشرکھوکھر جاں بحق ہوگئے،فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جانے کے بعد پیش آیا،پولیس نے دوحملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer