یونیورسل پلیٹس اور پرکشش نمبرز خریدنے والوں کیلئے خوشخبری

یونیورسل پلیٹس اور پرکشش نمبرز خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) محکمہ ایکسائز کا رواں ماہ سے یونیورسل نمبر پلیٹس اور گھر بیٹھے پرکشش نمبرز خریدنے کے لیے ای اکشن شروع کرنے کا فیصلہ، یونیورسل نمبر کے اجرا سے صوبہ بھر میں ایک ہی سیریزکے نمبرز جاری ہونگے جبکہ پلیٹس نمبرز اور الفاظ کا سائز بڑھا کردیا گیا ہے۔

لاہورسمیت پنجاب میں گاڑیوں کو اب ایک ہی طرز کی نمبر پلیٹس جاری ہونگی جن پر سال کا ہندسہ ختم کرکے صرف تین الفاظ اور تین ہندسوں پر مشتمل ہوگی، جس کا کنٹریکٹ بھی حتمی مراحل میں ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کا کہنا ہے کہ اس سے ایک تو نمبر پلیٹس کا سائز بڑا ہوجائے گا دوسرا کسی بھی شہر سے نمبر جاری ہوگا تو پیٹرن ایک ہی طرز کا ہوگا۔

سرکاری گاڑیوں کی پلیٹس کے مکمل سبز ہونے کی بجائے اوپر سبز پٹی ہوگی جبکہ سیمی گورنمنٹ گاڑیوں کی پلیٹس پر نیلی پٹی ہوگی۔ یونیورسل سریز کے پرکشش نمبروں کی نیلامی بھی آن لائن ہوگی تاکہ شہری کسی بھی جگہ سے بیٹھ کر آن لائن نیلامی میں حصہ لے کرپسندک ا نمبرخرید سکیں گے۔

ای اکشن سے جہاں کرپشن اور ایکسائز حکام کی اجارہ داری ختم ہوگی وہاں زیادہ نمبرز نیلام کیے جاسکیں گے۔ چودہ اگست کے بعد نئی پلیٹس کا اجرا کرکے ایکسائز جدت کے ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا جبکہ پرانی نمبر پلیٹس جو کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے زیرالتوا ہیں وہ بھی نئے کنٹریکٹ میں تیار کرواکر بھجوائی جائیں گی۔