ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کے بیگ سے شوہر کی ہڈیاں برآمد

خاتون کے بیگ سے شوہر کی ہڈیاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:میاں بیوی کا رشتہ نازک ہوتاہے،جب پیار ہو تو تب بھی عروج ہوتا ہے اور جب نفرت ہوجائے تب بھی یہ عروج پر ہوتا ہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں ایک ایئرپورٹ پر ایک خاتون کے بیگ سے اس کے آنجہانی شوہر کی ہڈیاں برآمد ہو گئیں۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ خاتون یونان سے آرمینیا جا رہی تھی۔ میونخ ایئرپورٹ پر جب اس کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ دوران تفتیش خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ یونان میں مقیم تھی جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھی کہ اس کے شوہر کی ہڈیوں کو ان کے آبائی ملک آرمینیا میں دفن کیا جائے چنانچہ وہ انہیں واپس آرمینیا لیجا رہی تھی۔ اس عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ اس کی 52سالہ بیٹی بھی تھی۔ اس نے بھی تصدیق کی کہ اس کے باپ نے وصیت کی تھی کہ اسے واپس آرمینیا میں دفن کیا جائے۔ بعد ازاں جرمن حکام نے خاتون کے اس اقدام کو جائز قرار دیتے ہوئے اسے ہڈیاں آرمینیا لیجانے کی اجازت دیتے ہوئے رہا کر دیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer