مریم نواز کے بیٹے کی منگیتر کون ہے؟

مریم نواز کے بیٹے کی منگیتر کون ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے کی منگنی کی تیاریاں جاری ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہونے جاری ہے،ان کی منگیتر کون ہے؟ جان کر سبھی حیران ہوں گے،جنید صفدر کی  منگیتر  احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سیف الرحمان کی بیٹی نے لندن سے گریجوایشن کی ہے، سیف الرحمان  اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔جب نواز شریف پہلی اور دوسری بار وزیر اعظم بنے تو سیف الرحمان ان کے قریبی ساتھی رہے،انہوں نے دوسرے دور حکومت میں احتساب بیور و کی سربراہی کی ،مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔

یاد رہے  احتساب بیورو ( نیب) کا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام طلبی کا مراسلہ،200 ایکڑاراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے پر جواب  کے لئے 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے غیر قانونی طور پر دو سو ایکڑ اراضی جاتی امرا میں اپنے نام کرائی۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق ڈی ای او نور الامین مینگل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی، زمین منتقلی میں اہل ڈی اے کے قواعد و ضقابط کو نظر انداز کیا گیا۔

  نیب زرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer