سعودی عرب سےمتعلق شاہ محمود کے بیان پر شہباز شریف کا ردعمل

سعودی عرب سےمتعلق شاہ محمود کے بیان پر شہباز شریف کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہناتھا کہ شاہ محمود کا سعودی عرب بارے بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،وزیر خارجہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے،وزیر خارجہ کا بیان قومی وملی مفادات کے منافی ہے،پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہناتھا کہ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پرقوم کو تشویش ہے، شاہ محمود قریشی کا بیان بڑی سفارتی حماقت ہے،ایسا رویہ امت مسلمہ کےاتحاد میں رکاوٹ ہے،پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لئےکام کیا۔

 شہباز شریف کامزید کہناتھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی  پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں، سعودی عرب نے جوہری دھماکوں سمیت پاکستان کو درپیش مشکل اور آزمائش کے ہر مرحلے پرپاکستان اور اس کے قومی مفادات میں ساتھ دیا۔

موجودہ حکومت اپنی عاقبت نااندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے، موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلاف کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے موجودہ حکومت اس سے پہلے پاکستان کے قریبی اور دوست ممالک سے متعلق بھی ایسی ہی حرکتیں کرچکی ہے۔

سعودی عرب سے فوری معذرت کی جائے،معاملات کو خوش اسلوبی، احسن انداز سے ڈیل کیاجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer