ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی کالونی فیز ٹو ، امیدواروں کی سکروٹنی شروع ،فوری بعد بیلٹنگ

صحافی کالونی فیز ٹو ، امیدواروں کی سکروٹنی شروع ،فوری بعد بیلٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) صحافی کالونی فیز ٹو کے امیدواروں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔محکمہ اطلاعات نے امیدواروں کی سکروٹنی شروع کردی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات نے امیدواروں کی سکروٹنی شروع کردی ہے۔محکمہ اطلاعات میں وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی کےممبران نے فیز ٹو کیلئے امیدواروں کے ناموں کی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کے عمل کے بعد نان جرنلسٹس کو فیز ٹو سے نکال دیا جائے گا۔ سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے فوری بعد بیلٹنگ کی جائے گی۔

سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی کاکہنا ہے کہ حکومت صحافیوں کو اپنی چھت دینے کیلئےسنجیدہ ہے، صحافی بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔