ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیویشن کا ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیویشن کا ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے لاہور زون نے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس  انسٹی ٹیویشن (EOBI )کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ای او  بی آئی کے ملازم کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت شیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم محکمہ EOBI میں بطور ایکزیکٹیو آفیسر تعینات تھا،ملزم EOBI گارڈن ٹاؤن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا،ملزم نے شہری سے جائز سرکاری کام کی مد میں رشوت وصول کی۔

ملزم کو شکایت کنندہ سے  1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا