سٹی 42: خیبر پختونخوا میں دو مقامات پر اونچے اور تین مقامات پر آبی گزرگاہوں میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔
محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کے مطابق بڈھنی نالہ پشاور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا ۔ 12ہزار 700کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ۔
سبحان خوڑ چارسدہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آیا۔ پانی کا اخراج 8ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا ۔
دریائے کابل وارسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا اخراج 44ہزار 487کیوسک ریکارڈجبکہ دریائے کابل ادینزئی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ، جہاں پانی کا اخراج 45ہزار 384کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ کلپانی مردان میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ پانی کا اخراج 12ہزار 412 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔