ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارجن بڑھائیں نہیں تو پمپس بند! پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دیدی

مارجن بڑھائیں نہیں تو پمپس بند! پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نا بڑھانے  پر  ایک بار  پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ 

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔

 انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن حکومت نے بہت کم رکھا ہے، اگرپٹرول پمپ ڈیلرزکا مارجن نہیں بڑھایاجاتا تو پیٹرول پمپ بند کرنا ہوں گے اور حکومت کی جانب سے  ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پمپ بند کردیں گے۔ 

 پریس کانفرنس میں رہنما پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرول پمپ ڈیلرز کا کاروبار تباہ کر دیا ہے، حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا لیکن ڈیلرز کا مارجن وہی ہے۔

ہمایوں خان نے کہا کہ ہمایوں خان اگرحکومت نے ڈیلرز کا مارجن نہیں بڑھایا تو پمپ خودبخود بند ہونا شروع ہوجائیں گے۔