ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں پولیس نے منشیات فروش کو سپلائی دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے، ملزم نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم سے ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزم نے نہر کنارے نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کرلیا ہےجبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن  کی بنیاد پرتھانہ ہربنس پورہ کے ایس آئی رانا محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش ندیم کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے منشیات سمیت گرفتارکیا۔