ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا غیر قانونی موبائل سمز اور غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

حکومت کا غیر قانونی موبائل سمز اور غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:حکومت نے غیر قانونی موبائل سمز اور غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹاسک دینے کی تجویز دی گئی ہے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں گے۔

جعلی شناخت پر جاری ہونے والی سمز کو بلاک کرنے کے لیے نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے ڈیٹا کا استعمال کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور حکام کے مطابق، ہزاروں غیر قانونی غیر ملکی پہلے ہی ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔

حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں کو سرچ اور کومبنگ آپریشنز بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ مشکوک افراد کی نگرانی اور دستاویزات کی سخت چیکنگ کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو فوری روکا جا سکے۔