ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کیلئےبہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

نوجوانوں کیلئےبہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان  نے  ملاقات کی ہے۔

 ملاقات کے دوران چیئرمین یوتھ پروگرام نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر  وزیراعظم  نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششوں میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں،نوجوانوں کے لیے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملکی نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔