ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر  بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر  بڑھ گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی دینے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

 امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصدبڑھ گئی،مارکیٹ میں امریکی خام تیل 115 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔

  ماہرین کے مطابق اگر تیل کی قیمتیں ایسے ہی جاری رہی تو پاکستان میں مزید قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ 

 دوسری جانب اوپیک ممالک نےمئی کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے۔

  تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔