ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

لٹن روڈ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور میں لٹن روڈ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور خطرناک کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او لٹن روڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیمیکل ڈور فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو بہاولپور روڈ سے ڈور کے کارٹن سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 51 عدد تیار کیمیکل ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کیمیکل ڈور تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فہد اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لٹن روڈ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔