ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیرپورٹ پر کسٹم ملازموں کا مسافر عورتوں پر تشدد 

Lahore Airport, Violence, City42
کیپشن: لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر مسافر خﷺاتین پر انڈین کپڑے اور سکیورٹی کیمروں کی سمگلنگ کا الزام لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس عمل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی لیکن کسٹمز نے اندھا دھند تشدد کرنے مین ملوث اہلکاروں سے اب تک کوئی بازپرس نہیں کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 3 مسافر خواتین پرکسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر کسٹمز کی خواتین اور مرد  اہلکاروں نے تشدد کیا  اور  مقدمہ درج کراکے مسافر خواتین کو  گرفتار بھی کرادیا۔

راس الخیمہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور آنے والی تین مسافر خواتین نور فاطمہ،ثمن اورعلیشہ کو کسٹمز کی خواتین اہلکاروں نے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران سپرنٹنڈنٹ کسٹم سمیت دیگر مرد اہلکار بھی تشدد کرنے میں اپنی ساتھی اہلکاروں کی مدد کر رہے تھے۔ 

ایک مسافر خاتون کوبال پکڑکر  بھی گھسیٹا گیا۔ کسٹمز حکام نے مسافرخواتین پر تشدد کے بعد الٹا ان پر مقدمہ درج کرا کے انہیں گرفتار کرادیا۔

تشدد کا نشانہ بننے والی مسافر خواتین حافظ آباد سے تعلق رکھتی ہیں۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ خواتین کے سامان سے 24 سکیورٹی کیمرے اور انڈین ملبوسات برآمد ہوئے جنہیں تحویل میں لینے پر تینوں خواتین طیش میں آگئیں۔

عینی شاہدوں نے بتایا کسٹمز حکام  نے خود ہی طے کرلیا کہ کپڑے بھارتی ساخت کے ہیں اور پھر خواتین کو دھکے دینا شروع کردیے، ایک خاتون کو زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تینوں گرفتار  خواتین کو  پولیس نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مقدمہ خارج کرکے خواتین کو بری کردیا۔

کسٹمز حکام ائیرپورٹ پر پبلک کے سامنے ہونے والے تشدد کی اس واقعہ پر خاموش ہیں۔