ویب ڈیسک : بہاولپور میں بیٹے نے انشورنس کی رقم ہتھیانےکے لیے اپنے ہی باپ کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں پیش آیا، جہاں بیٹے نے انشورنس کی رقم کی لالچ میں باپ کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر اپنے باپ غلام شبیر کو قتل کردیا تھا۔ ملزم نے 15 پر ڈکیتی اور اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔