ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔
اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 72 گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سوچ بچار ہو رہی ہے، جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت اور عوام کو دینے کیلئے کام کریں گے۔
بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے
پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے پہلے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت کم کرکے دیا، اسی طرح اس وقت جو بڑی کمی آرہی ہے، اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچائیں گے۔
بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات جاری ہیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف تجاویز پر سوچ وبچار جاری ہے ، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات پر توجہ دی جارہی ہے،آنے والے مہینوں میں بہتر نتائج نکلیں گے۔
ا س کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبےمیں اصلاحات سے بجلی کے نرخوں میں کمی ممکن ہوئی، میری ٹائم سیکٹر میں پائیدار اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس متحرک ہے، سمندری معیشت میں جمود کے خاتمےکیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت سمندری وسائل اور ان تک رسائی سے وابستہ ہے، بندرگاہوں کو مسابقتی بنانے کے لیے تجارتی ٹیرف پر نظرثانی کی جائے، ریڈ اور یلو چینلز میں کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کنٹینرز کی بندرگاہوں پر موجودگی کا دورانیہ کم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 سے 3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔
خام تیل کی قیمت میں زبردست کمی سے پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہونا چاہئے
جمعہ 4 اپریل کو سٹی42 نے پاکستان میں پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمتیں زیادہ ہونے کی شکایت کرنے والے شہریوں کے لئے خوشخبری ہ پوسٹ کی تھی جس مین بتایا گیا تھا کہ جمعہ کے روز انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں مزید غیر معمولی کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کے اثرات کچھ دن بعد ہی سہی پاکستان کے پٹرولیم پروڈکٹس استعمال کرنے والے شہریوں تک بھی ضرور پہنچیں گے۔
یہ اثرات پٹرول ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں آئیں گے لیکن خدشہ ہے کہ اس کے ساتھ عالمی کساد بازاری کے بھی تھوڑے بہت اثرات پاکستان کی معیشت تک پہنچیں گے جو آخر کار عام آدمی تک بھی پہنچیں گے۔
سٹی42 کی اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت جمعہ کے روز مزید گرنے کے بعد اسی سطح پر چند ہفتے برقرار رہی تو پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پندرہ روپے سے بیس روپے فی لٹر تک کم کرنا ممکن ہو سکے گا، تیل کی قیمت میں گراوٹ مزید بڑھی تو پاکستان مین پٹرول کی قیمت ایک بار پھر دو سو روپے فی لٹر سے بھی نیچے آنا ممکن ہو جائے گا۔
اس خبر کے شائع ہونے کے بعد آج پیر کے روز انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید گری ہے۔ تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ ٹرمپ ٹیرفس کے امپیکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس امپیکٹ کی ابتدا تو کئی ہفتے پہلے ہو گئی تھی جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سو سے زیادہ ملکوں پر ٹیرف لگانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم جمعہ کے روز جب چین نے بھی امریکہ کی پروڈکٹس پر ٹیرف لگایا تو یہ امپیکٹ کئی گنا بڑھ کر انٹرنیشنل مارکیٹوں میں کہرام برپا کرنے کا سبب بن گیا۔