سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 298 زخمی ہوئے۔ حادثے کے باعث 103 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 195 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ۔
حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔