علی ساہی :سزا مکمل ہونے کے باوجود جیلوں میں موجود قیدیوں کی سنی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اب زکوۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی،زکوۃ اور عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کرا دی گئی،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنزہیڈ کوارٹر اضلاع میں شروع کی گئی،لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، راولپنڈی فیصل آباد اور سرگودھا میں سکیم متعارف کرا دی۔
مراسلہ کے مطابق ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں سکیم شروع کی گئی ، قیدیوں کی رہائی کے لئے 5کروڑ جاری کر دئیے گئے ،ہر ضلع کی جیل کو 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ،متعلقہ جیل سپریٹنڈنٹ اور عشر کمیٹی کے ممبر کی مشاورت سے پیسے استعمال کئے جائیں گے ۔
محکمہ زکوۃ اور عشر پنجاب کی جانب سے رہائی کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا۔