ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت

ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔

 ہانیہ نے آف وائٹ ریشمی لباس زیب تن کیا تھا جس پر خوبصورت اور رنگین کڑھائی کی گئی تھی، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔

ہانیہ عامر نے اس ایونٹ میں اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ کا خوش گوار موڈ اور خوبصورت انداز دیکھنے والوں کو بے حد پسند آیا ہے۔

مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا، تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ کے فینز کی تعداد انسٹاگرام پر 18.1 ملین سے زائد ہے، جو ناصرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی شاندار اداکاری کے بھی مداح ہیں۔