پولیس کی بروقت کارروائی، 4 افراد کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

پولیس کی بروقت کارروائی، 4 افراد کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امداد بزدار : پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باگڑجی سے چار افراد کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

 ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کے مطابق  سید برادری کے چار افراد کو اغواکار باگڑجی کے علاقے سے اغوا کرکے کچے لے جا رہے تھے۔ مغویوں میں سید کامل شاہ، عابد شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ شامل تھے، کامل شاہ نے اغواکاروں کے چنگل سے فرار ہوکر پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کی سربراہی میں تعاقب کیا۔ اغواکاروں نے پولیس کو دیکھتے ہی ایس ایس پی کی گاڑی اور اسکاڈ پر فائر کھول دیے،  دوگھنٹے مقابلے کے بعد بقایا تینوں مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کی شناخت ہوچکی ہے، اغواکاروں کا تعلق جتوئی برادری سے ہے۔ اغواکاروں کی سربراہی دیدار جتوئی کر رہا ہے جو پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب ہے ۔ ملزمان کا گھیرا کرلیا گیا ہے، کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔