خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہےافسران اپنی مرضی کےلگانا چاہتے ہیں، بیرسٹر سیف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہےافسران بھی اپنی مرضی کےلگانا چاہتے ہیں۔ 

چیف سیکرٹری تعیناتی کے معاملے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے  کہا ہے کہ   پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو مرضی کے چیف سیکرٹریز دئیے ہیں، خیبرپختونخوا کو کیوں نہیں دیا جارہا۔ خیبر پختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری اچھے اور قابل بیوروکریٹ ہیں۔ ہمیں موجودہ چیف سیکرٹری سے کوئی اختلاف نہیں، خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہےافسران اپنی مرضی کےلگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بات کی تھی، چیف سیکرٹری کی تعیناتی کو متنازعہ بناکر  اچھالا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری کی تعیناتی میں تاخیر کرکے وفاق ہمیں تنگ کر رہاہے۔  وفاق سے باہر کا نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کا بیوروکریٹ مانگ رہے ہیں۔