فلک شبیر نےسارہ خان سے متعلق اہم انکشاف کردیا

فلک شبیر نےسارہ خان سے متعلق اہم انکشاف کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار، خواتین کی جانب سے آئیڈیل شوہر قرار دیئے جانے والے فلک شبیر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سارہ خان اپنی بیٹی عالیانہ فلک پر رشک کرتی ہیں۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان کے ایک سوال کہ کیا سارہ خان بیٹی عالیانہ فلک سے حسد محسوس کرتی ہیں؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ سارہ خان کبھی کبھی اپنی بیٹی عالیانہ فلک پر رشک کرتی ہیں۔ فلک شبیر اور سارہ خان نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فلک جب بھی اپنے بیرون ملک دوروں سے واپس آتے ہیں تو سب سے پہلے عالیانہ کو گلے لگاتے ہیں اور ساری توجہ اسی پر مبذول ہوتی ہے، اس وقت سارہ کو عالیانہ پر رشک آتا ہے۔

سارہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے جب بھی فلک کہیں سے آتے تو سب سے پہلے مجھ سے آکر ملتے تھے لیکن اب انہیں صرف عالیانہ چاہیئے ہوتی ہے تو اس وقت فلک کو یاد دلاتی ہوں کہ ان کی زیادہ توجہ عالیانہ پر ہے، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عالیانہ میری وجہ سے یہاں ہے۔

Ansa Awais

Content Writer