ویب ڈیسک: کوئٹہ میں بلوچستان حکومت کی جانب سے گندم اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سر اٹھانے لگا۔
بلوچستان حکومت کا محکمہ خوراک ان دنوں 10 لاکھ بوری گندم کی خریداری میں مصروف ہے، اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے نصیر آباد، کچھی، جھل مگسی سمیت کئی اضلاع سے گندم باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔گندم کو اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سنگین ہوگیا ہے۔
گندم کی کمی سے فلور ملز بند ہونے سے عید پر آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگیاہے۔