ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 250بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا ،نئی شرح سود 12.25فیصد ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ مہنگائی اور بیرونی سیکٹر پر دباؤ کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔شرح سود 2.25 فیصد بڑھنے کے بعد 12.25 فیصد ہوگئی ہے۔