ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر۔۔ بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

عوام کیلئے بری خبر۔۔ بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
کیپشن: Electricity Load shading Due To France oil Supply Close
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی گئی۔ صرف 4 دن کا اسٹاک رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا 4 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے۔

رمضان المبار ک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لئے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے ہیں ۔ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے تحت 25 ارب روپے کے وجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کے لئے باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔