جانوروں کے حقوق کے بارے فتوی جاری

 جانوروں کے حقوق کے بارے فتوی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) چیئرمین تنظیم اتحاد امت پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے شریعہ بورڈ کی مشاورت سے جانوروں کے حقوق کے بارے فتوی جاری کردیا۔
چیئرمین تنظیم اتحاد امت کی جانب سے فتوی عوام کی رہنمائی کے لئے اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کیا گیا۔ فتوی کے مطابق کورونا وباء کی وجہ سے پارکوں ،کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کی چھتوں اور مارکیٹوں میں موجود جانوروں کو فی الفور خوراک دینے کا اہتمام کیا جائے۔

کئی دنوں سے بھوکے جانوروں کو کھانے کے لئے کچھ نہیں مل رہا، انسان گھروں میں موجود، چھوٹے بڑے ہوٹلوں کے علاوہ شادی ہال تک بند ہیں، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جانور کمزور ہوئے ،بیمار ہوئے یا خدا ناخواستہ مر گئے تو اس کا اللہ کی بارگاہ میں جواب دینا پڑے، ہر فرد اپنی سطح پر بے زبان جانوروں کو کھانا دینے کا اہتمام کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ذمہ داران کو اس حوالے سے پالیسی بنانے کا حکم دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer