شیخ رشید نے وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

شیخ رشید نے وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر ریلوے شیخ رشید  احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  میں کوئی دو گروپ نہیں ہیں کپتان نے فلڈنگ بدلی ہے، جہانگیرترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات اچھے  ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہم چائنہ ریلوے گروپ کے مشکور ہیں، 5 ہزار مفت ماسک د ئیے  ہیں،ہم قرنطینہ گیٹ بھی بنا رہے ہیں 30 سے 35 ہزار میں سینٹائزر گیٹ بنا رہے ہیں،جب وزیراعظم نے فیصلہ کیا تو ٹرین چلائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ25 تاریخ کو فرانزک رپورٹ  آئے گی جو پکڑا گیا اسے سزا دلوائی  جائے گی، عمران خان کو پتہ ہے جس کو ساتھ لے کر جانا ہے پارٹی میں دو گروپ نہیں ،جہانگیر ترین سے عمران خان کے اچھے تعلقات ہیں۔ کورونا وائرس سیاست کو بدل سکتا ہے ،45 لاکھ پرانے رجسٹرڈ افراد ہیں جو احساس پروگرام میں شامل ہیں۔

میر ا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،میرے ساتھ غریب ہیں، عمران خان کا امتحان ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد وہ کیا کرتے ہیں،دنیا بھر میں کورونا کورونا ہورہی ہے ہمارا میڈیا ،اخبارات ایف آئی اے رپورٹ سے بھرے پڑے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے  آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد  جہانگیر ترین سے عہدہ  واپس لے لیا ، خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کردی ، رزاق داؤد سے 2 عہدے لے لیے گئے، حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کردی۔خسرو بختیار کی جگہ سید فخر امام کو وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی  بنایا گیا ہے،ارباب شہزاد کی جگہ بابر اعوان کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہٹایا گيا ، جہانگیر ترین کے خلاف مزید کارروائی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی بالآخر منظور کرلیا،ان کی جگہ ایم کیو ایم کے امین الحق کو وزیر بنایا گیا ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer