جراثیم کش سپرے کرنیوالی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی

جراثیم کش سپرے کرنیوالی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:  جراثیم کش سپرے کرنیوالی گاڑی ” دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی، وزیر اعلی آفس میں گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  عثمان بزدار نے خصوصی گاڑی سے سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا، وزیر اعلی پنجاب سردار  عثمان بزدار نے مقامی وسائل سےسپرے وہیکل تیار کرنےخوشی کا اظہار  کیا اور  جراثیم کش سپرے کیلئے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ لاگت آئی ہے، محکمہ بلدیات پنجاب نے وسائل سے سپرے کیلئے خصوصی گاڑی تیار کی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار  عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے8 ” دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی ہیں، دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی، ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کےاشتراک سےسپرےکیا جار ہا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جراثیم کش سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے،  کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہر ضروری ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

  کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے،  پاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، اب تک کورونا و ائرس کا شکار 6 افراد  زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ 293 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 102 کیس سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے  میں کوروناکے کل مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک یہ وائرس 13لاکھ سے زیادہ انسانوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،72 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


 

 

Shazia Bashir

Content Writer